Mashriq Newspaper

سلامتی کونسل، غزہ میں غیر مشروط سیز فائر کا مطالبہ کرے، دفتر خارجہ

پاکستان نے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کی طرف سے کیے جانے والے ’گھناؤنے جرائم‘ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں فوری اور غیر مشروط سیز فائر کا مطالبہ کرے۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ میں دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ غزہ کے عوام کو بدترین اجتماعی سزا کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی افواج سزا کے خوف کے بغیر انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کر رہی ہیں، انہوں نے اسرائیل کی جانب سے شہریوں کے قتل عام اور انہیں خوراک، پانی، پناہ گاہ اور طبی امداد سے محروم کرنے کی دانستہ کوششوں پر افسوس کا اظہار کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے نشاندہی کی کہ محصور فلسطینیوں پر فاسفورس بموں کے استعمال اور جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جنہیں ان کی ہی سرزمین سے زبردستی بے دخل کیا جا رہا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.