Mashriq Newspaper

میکسویل کی اننگز پر بوکھلائے افغان کرکٹرز پاکستانی پلئیرز پر طنز کرنے لگے

آئی سی سی ورلڈکپ میں گلین میکسویل کے ہاتھوں شکست نے افغان کرکٹرز کو بوکھلا کر رکھ دیا۔

گزشتہ روز آئی سی سی کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان ٹریننگ کے دوران آسٹریلوی بیٹر گلین میکسویل کے نو فٹ ورک انداز کو اپنانے کی کوشش کرتے دیکھائی دے رہے تھے، ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد افغان کرکٹرز کو بیٹر کے ہاتھوں 201 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز یاد آگئی اور انہوں نے پاکستانی کرکٹرز پر طنز کرنا شروع کردیا۔

پاکستان کو شکست دینے کے بعد کپتان بابراعظم سے بیٹ کا تحفہ لینے والے افغان اوپنر رحمان اللہ گرباز اور ویرات کوہلی کے علاوہ کئی پاکستانی کرکٹرز سے الجھنے والے نوین الحق نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کردی، جس میں لکھا کہ “نو فٹ ورک لیکن! پروگرام تو ابھی سے وڑ گیا ہے (یعنی کھیل ہاتھ سے نکل گیا)۔

قبل ازیں افغان کرکٹرز آسٹریلوی بیٹر گلین میکسویل کے سامنے بےبس نظر آئے، 91 پر 7 وکٹیں گرنے کے باوجود 201 رنز کی اننگز کھیل کر میکسویل نے افغان ٹیم کے سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوں کو بری طرح روند ڈالا، اس اننگز کی دنیا بھر میں تعریف کی گئی لیکن یہ افغان کرکٹرز کو ایک آنکھ نہ بھائی۔

دوسری جانب سری لنکا کی ہار کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کی امیدیں بھی دم توڑ رہی ہیں، قومی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف ناقابل یقین انداز میں میچ جیتنا جس کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

دونوں کرکٹرز کی انسٹا اسٹوری پر پاکستانی شائقین کرکٹ نے شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغان کرکٹرز کو جس پاکستان نے اس مقام تک پہنچایا انہیں عزت دی آج وہ گھٹیا حرکتوں پر اُتر آئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کو ملک سے بےدخل کرنے کا سلسلہ جاری ہے، جس پر افغان حکومت، کرکٹرز پاکستان پر سیخ پا ہیں۔

1

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.