Mashriq Newspaper

اسرائیل، حماس جنگ کے غزہ میں محکمہ صحت پر تباہ کن اثرات مرتب ہوئے ہیں، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے سبب غزہ کی پٹی پر محکمہ صحت پر تباہ کن اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب کیا جس میں فلسطینی خطے میں صحت کی صورتحال پر گفتگو کی گئی اور ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا کہ غزہ میں تباہی سے دوچار نظام صحت میں طبی عملے کو ناممکن صورتحال کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس جنگ کے غزہ کے نظام صحت پر تباہ کن اثرات مرتب ہوئے ہیں، لوگ تیزی سے چھوٹے سے چھوٹے علاقوں کو منتقل ہو رہے ہیں جہاں انہیں مناسب خوراک، پانی اور ادویہ میسر نہیں اور لوگوں کے رش کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا کہ غزہ کا نظام صحت اپنے گھٹنوں پر آچکا ہے اور تباہی سے دوچار ہے جبکہ محکمہ صحت کے عملے کے لیے کام کرنا بھی مشکل ہو گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.