Mashriq Newspaper

غزہ پر سلامتی کونسل کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہیں، جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ

 اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ کی صورت حال پر سلامتی کونسل کے ناکام ہونے پر افسوس ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کے رکن ممالک کی غزہ پر منقسم رائے نے ادارے کو مفلوج کرکے رکھ دیا۔

قطر میں دوحہ فورم سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل کے رکن ممالک کی غزہ پر رائے تقسیم ہونے کی مذمت کرتے ہیں جس نے عالمی ادارے کو ’مفلوج‘ کرکے رکھ دیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.