Mashriq Newspaper

انتخابات سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالا شیڈول جعلی قرار

 الیکشن کمیشن نے انتخابات سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے شیڈول کو جعلی قرار دے دیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا پر وقتاً فوقتاً الیکشن کے حوالے سے جھوٹے بیانات جاری ہو رہے ہیں اور نجی اخبار کے صفحہ 10 پر بیان گمراہ کن ہے۔ کمیشن میں دائر درخواستوں پر کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے علاوہ الیکشن کمیشن سے منسوب کسی بھی بیان پر توجہ نہ دی جائے اور نہ ہی ایسے بیانات کو الیکشن کمیشن کا پالیسی بیان سمجھا جائے۔

ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس کی پرزور تردید کرتا ہے کیونکہ الیکشن کمیشن نے الیکشن کا شیڈول ابھی جاری نہیں کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.