Mashriq Newspaper

کوئٹہ میں گھر میں گیس لیکیج دھماکے سے تین سالہ بچی جاں بحق، 6 زخمی

کوئٹہ میں گھر کے اندر گیس لیکیج کے سبب دھماکے سے ایک بچی جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاؤن میں گھر کے اندر دھماکا ہوا ہے جس کے باعث 6 افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ادارہ اور پولیس موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر دھماکا گیس لیکیج کے باعث ہوا۔

 

اسپتال منتقلی کے بعد 3 سالہ بچی دوران علاج دم توڑ گئی جبکہ زخمی ہونے والے 6 افراد میں سے 3 کی حالت کو ڈاکٹرز نے تشویشناک قرار دیا ہے۔

ریسکیو حکام نے تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے کوئٹہ میں قائم سرکاری اسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کردیاہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.