Mashriq Newspaper

اینڈرائیڈ صارفین میلویئر کی نئی قسم سے ہوجائیں ہوشیار!

سیکیورٹی ماہرین نے موک ہاؤ نامی اینڈرائیڈ میلویئر کے ایک نئے ویریئنٹ کی نشان دہی کی ہے جو صارف کی کسی سرگرمی کے بغیر ہی متاثرہ ڈیوائس میں خرابی کر دیتا ہے۔

رواں ہفتے شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں میکیفی لیبز کا کہنا تھا کہ روایتی موک ہاؤ کو اپنے مقاصد پورے کرنے کے لیے لازمی تھا کہ صارف اس کو انسٹال کریں اور لانچ کریں۔ لیکن اس نئے متغیر کو اس قسم کے کسی فعل کی ضرورت نہیں ہوتی۔ جب ایپ انسٹال کی جاتی ہے اس کی نقصان دہ سرگرمیاں خودبخود شروع ہوجاتی ہیں۔

میلویئر کی اس کمپین میں فرانس، جرمنی، بھارت، جاپان اور جنوبی کوریا کے اینڈرائیڈ صارفین کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.