Mashriq Newspaper

بلوچستان اسمبلی کے 51نشستوں پر کوئی بھی خاتون کامیاب نہ ہوسکی

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان اسمبلی کے 51نشستوں پر کوئی بھی خاتون کامیاب نہ ہوسکی ۔واضح رہے کہ بلوچستان سے قومی اسمبلی کی 16نشستوں پرپر18خواتین امیدوار تھیں جبکہ بلوچستان اسمبلی کی 51نشستوں پر 39خواتین امیدوار تھیں بلوچستان اسمبلی کی 51 جنرل نشستوں میں سے 51نشستوں کے نتائج سامنے آگئے ہیںتاہم کوئی بھی خاتون امیدوار کامیاب نہ ہوسکی،اب تک پیپلزپارٹی 11،جمعیت علماءاسلام10،مسلم لیگ(ن)10نشستوں پر کامیابی حاصل کرچکے ہیں ،آزادامیدواران 6،بی اے پی 5،نیشنل پارٹی 3،اے این پی 2،جبکہ بی این پی ،حق دو تحریک ،بی این پی (عوامی) اور جماعت اسلامی ایک ،ایک نشست پر کامیابی حاصل کرسکے جس میں کوئی بھی خاتون نہیں ہے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.