Mashriq Newspaper

نتخابات میں ناکام ہونے والے امیدواروں عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کریں: وزیر اطلاعات بلوچستان

کوئٹہ(آن لائن) بلوچستان کے وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے قوم اور 8فروری کے انتخابات میں جیتنے والے امیدواروں کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے جاری کردہ ایک تہنیتی بیان میں انہوں نے نتائج کو قبول کرنے والے ہارے ہوئے امیدواروں کی طرف سے دکھائے گئے صبر و تحمل کو بھی سراہا صوبائی وزیر جان اچکزئی نے کہا کہ ہم ہارے ہوئے امیدواروں کو سراہتے ہیں جنہوں نے بلوچستان کے عوام کے مینڈیٹ کو قبول کیا ان کی یہ قبولیت اقتدار کی پرامن منتقلی کی راہ ہموار کرتی ہے، جو ہمارے صوبے کے استحکام اور ترقی کے لیے بہت ضروری ہے انہوں نے انتخابات میں ناکام ہونے والے امیدواروں سے اپیل کی کہ وہ عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کرے نگران صوبائی وزیر جان اچکزئی نے انتخابات کے دوران پرامن ماحول کو یقینی بنانے میں مسلح افواج کے کردار کو سراہا انہوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت اور بلوچستان میں فوجی جوانوں سمیت تمام سیکورٹی اہلکاروں کی لگن کو سراہا انہوں نے کہا کہ پاک فوج ایف سی بلوچستان پولیس فورس لیویز فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انتھک کوششوں کی بدولت، انتخابات کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس سے لاکھوں ووٹروں کو آزادانہ اور اعتماد کے ساتھ ووٹ کا حق استعمال کرنے کا موقع ملا مزید برآں نگران صوبائی وزیر جان اچکزئی نے پشین اور قلعہ سیف اللہ بم دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ کیفرِ کردار تک پہنچانے میں کامیابی پر سیکورٹی فورسز کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد قوتوں کو شکست دینے میں یہ ایک بڑی کامیابی تھی انہوں نے خاص طور پر ایف سی نارتھ اور ایف سی ساتھ کی قیادت اور ان کے جوانوں کے تعاون پر روشنی ڈالی جنہوں نے پولنگ کے ماحول کو محفوظ بنانے اور انتخابی عمل کو ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کیانگران صوبائی وزیر جان اچکزئی نے کہا ہم اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سیکورٹی فورسز کی قربانیوں اور عزم کے لیے ان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیںجن کی لگن بلوچستان میں امن و استحکام کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.