Mashriq Newspaper

بلوچستان نگراں حکومت پرامن ور صاف شفاف انتخابات کے انعقاد میں کامیاب رہی : علی مردان ڈومکی

کوئٹہ(آن لائن) نگران وزیر اعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے بلوچستان بھر میں عام انتخابات کے جملہ مراحل کی بطریق احسن انجام دہی اور بحالی امن کے لئے خدمات میں موثر معاونت کی فراہمی پر کورکمانڈر 12 کور بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان‘ آئی جی ایف سی نارتھ اینڈ ساﺅتھ بلوچستان، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ‘ آئی جی پولیس‘ ڈویژنل کمشنرز‘ ڈپٹی کمشنرز‘ ڈی آئی جیز‘ ایس ایس پیز اور انتخابی ڈیوٹی سرانجام دینے والے تمام پولنگ اسٹاف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بلوچستان میں امن و امان کی چیلنجنگ صورتحال میں عوام کے جانی و مالی تحفظ کو یقینی بنانے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے چیف منسٹر سیکرٹریٹ سے جاری ایک بیان میں نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے پاک فوج اور ایف سی سمیت تمام صوبائی ،ڈویژنل اور ضلعی انتظامی افسران کو الیکشن ڈیوٹی پوری تندہی سے سرانجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا ہے نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبے میں سیکورٹی کے غیر معمولی مخصوص حالات کے باوجود الیکشن کے پرامن انعقاد پر تمام سیکورٹی فورسز سمیت تمام انتظامی افسران و ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسران اور تمام پولنگ اسٹاف مبارکباد کا مستحق ہے بلوچستان کے کونے کونے میں عوام ووٹ کے لئے گھروں سے نکلے اور اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جس کے باعث مجموعی ٹرن آﺅٹ اطمینان بخش رہا جمہوری تقاضوں کے عین مطابق عوام نے پرامن ماحول میں حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے اپنے پختہ شعور و پسند سے اپنے پارلیمانی نمائندوں کا انتخاب کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان نگراں حکومت پرامن ور صاف شفاف انتخابات کے انعقاد میں کامیاب رہی کچھ حلقوں میں قبل از الیکشن نقص امن کے افسوسناک واقعات بھی رونما ہوئے جن میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا جس پر ہمیں دلی افسوس ہے نگراں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سیکورٹی کے تمام تر چیلنجز سے نبرد آزما ہوتے ہوئے انتخابی عمل مقررہ تاریخ پر ہی ہوا اور پورے بلوچستان میں تمام تر انتخابی مراحل بخیر و عافیت مکمل ہوئے انتخابات میں کامیاب ہونے والے تمام امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہیں جبکہ انتخابی عمل میں ہار جانے والے امیدواروں سے تحمل و برداشت کی امید کرتے ہوئے توقع کرتے ہیں کہ وہ سیاسی عمل میں عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے آئندہ کے لئے اپنی سیاسی عوامی خدمت کو مزید بہتر بنائیں تاکہ مستقبل کے انتخابی عمل میں عوام کے اعتماد پر پورا اترسکیں میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان کے تمام علاقوں میں انتخابی عمل میں عوام کی بھرپور شرکت عوام کی شعوری آگاہی کا مظہر ہے اور عوام نے صاف شفاف انتخابات کے زریعے اپنے پارلیمانی نمائندوں کا انتخاب کیا ہے جو ایک خوش آئند بات ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.