Mashriq Newspaper

صدر مملکت کا بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل پر زور

صدر مملکت سے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی نے ملاقات کی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی ایوان صدر میں ملاقات ہوئی، وزیراعلیٰ بلوچستان نے صدر مملکت کو صوبے کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا، وزیراعلیٰ نے صدر مملکت کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق بتایا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے صدر مملکت کو عوامی فلاح کیلئے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی، صدر مملکت نے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے منصوبوں کی جلد تکمیل پر زور دیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ صوبے کی آبی ضروریات پوری کرنے، زراعت کے فروغ اور غذائی تحفظ کیلئے وفاقی حکومت کے تعاون سے کچھی کینال کی جلد تکمیل ضروری ہے، صوبائی حکومت بلوچستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی کیلئے مؤثر اقدامات اٹھائے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے صوبے میں جاری منصوبوں اور امن و امان کیلئے صوبائی حکومت کے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.