Mashriq Newspaper

بلوچستان میں بڑا سیاسی اتحاد بننے کا امکان

عام انتخابات 2024ء سے پہلے بلوچستان میں بڑا سیاسی اتحاد بننے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف جلد بلوچستان کا دورہ کریں گے، اس موقع پر صوبے میں بڑا سیاسی اتحاد بن سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبے کی حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی)، جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) اور مسلم لیگ (ن) میں اتحاد ہوسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق اتحاد ہونے کے بعد تینوں جماعتیں مل کر بلوچستان میں الیکشن لڑیں گی، مستقبل میں وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ اس کا فیصلہ مذاکرات کے ذریعے کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بی اے پی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال وزیراعلیٰ بنائے جانے کی شرط پر ن لیگ میں شامل ہوسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی نے اتحاد بننے سے قبل ہی مولانا عبدالغفور حیدری کو وزیراعلیٰ بلوچستان بنانے کی شرط رکھ دی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.