Mashriq Newspaper

واٹس ایپ کا پلیٹ فارم پر اشتہارات متعارف کرانے کا عندیہ

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے پلیٹ فارم پر اشتہارات متعارف کرانے کا عندیہ دے دیا۔

کمپنی کی جانب سے واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ یہ اشتہارات انباکس میں تو نہیں بلکہ ممکنہ طور پر واٹس ایپ اسٹیٹس کے خانے میں متعارف کرائے جاسکتے ہیں۔

واٹس ایپ کی جانب سے  کافی عرصے تک اشتہارات متعارف کرانے کی مزاحمت کی گئی ہے اور یہ چیز اس کو انسٹاگرام اور فیس بک جیسے میٹا کے دیگر پلیٹ فارمز سے مختلف کرتی ہے جن میں بھرپور اشتہارات دکھائے جاتے ہیں۔

 

واٹس ایپ کے متعلق کم و بیش پانچ سالوں سے یہ افواہ گردش کر رہی ہے کہ پلیٹ فارم پر اشتہارات متعارف کرائے جانے کے امکان ہیں لیکن ایسا نہ ہونے کی بڑئی وجہ صارفین کی پرائیوسی کو لاحق خطرات قرار دی جاتی ہے۔

ستمبر میں ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ کمپنی اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ آیا چیٹ لسٹ میں اشتہارات دِکھانا کارگر ہوسکتا ہے یا نہیں۔

تاہم، میٹا کی جانب سے ایسے کسی فیچر کی آزمائش کرنے یا مستقبل میں کیے جانے کے دعوے کو یکسر مسترد کردیا گیا تھا۔

البتہ ایک اخبار کو دیے جانے والے انٹرویو میں واٹس ایپ سربراہ وِل کیتھ کارٹ کا اس متعلق پوچھے جانے پر کہنا تھا کہ ممکنہ طور پرکچھ اشتہار پلیٹ فارم کے دوسرے حصوں میں پیش کیے جا سکتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.