Mashriq Newspaper

رواں مالی سال پیٹرولیم لیوی کا ہدف بڑھائے جانے کا امکان

رواں مالی سال پیٹرولیم لیوی کا ہدف بڑھائے جانے کا امکان ہے، 49 ارب روپے کے ٹیکس اضافے کیلئے آرڈیننس لایا جا سکتا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ رواں سال پیٹرولیم لیوی کا ہدف 869 ارب سے بڑھا کر 918 ارب روپے تک بڑھانے کا امکان ہے، لیوی ٹارگٹ میں 49 ارب روپے کا اضافہ متوقع ہے۔

ٹارگٹ حاصل ہونے پر آئندہ مالی سال ہدف 1065 ارب روپے رکھا جائے گا، منتخب حکومت سے پہلے لیوی بڑھائی تو آرڈیننس لایا جا سکتا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت بڑھنے سے 918 ارب لیوی کا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اگر ایسا ہوا تو آرڈیننس لا کر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) میں اضافہ نہیں کیا جائے گا، آئندہ مالی سال فی لیٹر پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھائی جا سکتی ہے۔

انٹر نیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) اور وزارت خزانہ  میمورنڈم آف اکنامکس اینڈ فنانشل (ایم ای ایف پی) ڈرافٹ میں ہدف بڑھانے پر متفق ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.