Mashriq Newspaper

بلاول کا سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شفاف تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے۔

بلاول بھٹو زرداری جمعہ کو لاہور میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکریٹریٹ پہنچے اور کی عوامی تحریک کے رہنماؤں سے ملاقات کی جس کے بعد پیپلز پارٹی اور پاکستان عوامی تحریک نے مل کر جدوجہد کرنے پر اتفاق کیا۔

پاکستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ پاکستان کو جدید ریاست بنائیں، عوام کی آسانی کے لیے اقدامات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب وزیراعظم بنے تو ماضی کو دیکھتے ہوئے عوام کو نقصان پہنچائیں گے اور ان کا سیاسی ایجنڈا انتقام ہو گا لہٰذا مسلم لیگ(ن) سے دوبارہ اتحاد پیپلز پارٹی کے لیے شرمندگی کا باعث ہو گا۔

بلاول نے کہا کہ ماضی میں ذاتی دشمنی اور انا کی سیاست ہوئی، ہم چاہتے ہیں ایسی حکومت بنے جو مخالفوں کے پیچھے نہ پڑ جائے، ہم نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ختم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں اور واقعے کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح عوام کی فلاح و بہبود ہے، کوشش ہے کہ عوام کی پریشانیوں میں زیادہ اضافہ نہ ہو۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.