Mashriq Newspaper

’اسمارٹ فون کا نشہ‘ ختم کروانے کیلئے خاتون کی تجاویز وائرل

جدید دور میں اسمارٹ فون کے بغیر رہنا بہت مشکل لگتا ہے یہاں تک کہ اس کا استعمال نوجوان لوگوں میں ایک نشے کی صورت اختیار کرچکا ہے تاہم بھارتی شہری خاتون نے اس مسئلے کا انوکھا حل نکالا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منجو گپتا نامی بھارتی خاتون نے اپنے شوہر اور بچوں کی اسمارٹ فون کی لت چھڑوانے کے لیے ایک معاہدہ تیار کیا جس پر ان سے دستخط کروائے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ ان کے گھر والے ایک دوسرے سے زیادہ اپنے موبائل کے قریب ہوگئے تھے۔

منجو گپتا کا معاہدے پر سب سے دستخط کروانے کا مقصد اسمارٹ فونز کے متوازن استعمال اور گھر والوں کے ساتھ وقت گزارنے کی عادت کو فروغ دینا ہے۔

معاہدے میں، جو ایک کاغذ پر ہندی زبان میں لکھا گیا ہے، تین اصول طے کیے گئے ہیں جو کہ درج ذیل ہیں:

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.