Mashriq Newspaper

وفاقی بجٹ 25-2024: وزارت خزانہ کی فالتو آسامیاں ختم، نئی آسامیوں کی تخلیق پر پابندی کی تجاویز

وزارت خزانہ نے وفاقی بجٹ 25-2024 کے لیے تمام فالتو آسامیاں ختم کرنے اور نئی آسامیوں کی تخلیق پر پابندی عائد کرنے کی تجاویز دے دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزارت خزانہ نے 3 سال سے زائد عرصے سے خالی تمام آسامیاں ختم کرنےکی تجویز دی ہے، اس سلسلے میں وزارت نے تمام وزارتوں اور ڈویژن کو ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ تجویز کے مطابق کسی بھی وزارت، ڈویژن یا محکمے میں نئی آسامیوں کی اجازت نہیں ہوگی اور نئی آسامیوں کی تخلیق وزارت خزانہ کی پیشگی منظوری سے مشروط ہوگی۔

مزید بتایا کہ وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں اور ڈویژن سے آسامیوں کی تفصیلات 5 اپریل تک طلب کرلی ہیں، وزارت خزانہ نے منظور شدہ، پُر اور خالی آسامیوں کی تفصیلات مانگی ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.