Mashriq Newspaper

امریکی وزیردفاع انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل: پینٹاگون

محکمہ دفاع  نے کہا ہے کہ لائیڈ آسٹن کو مثانے کےعارضے کے باعث انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کر لیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پینٹاگون سے جاری وزیردفاع کے ڈاکٹرز سے منسوب بیان میں کہا گیا ’آج رات متعدد ٹیسٹوں اور معائنوں کے بعد وزیر دفاع کو دیکھ بھال اور نگرانی کے لیے والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کر لیا گیا۔‘

لائیڈ آسٹن کے ہسپتال میں داخل ہونے سے چند ہفتے قبل یہ اطلاع سامنے آئی تھی کہ انہیں امریکی صدر کو فوری مطلع کیے بغیر ہسپتال داخل کرایا گیا تھا، جس پر تنقید دیکھنے میں آئی تھی کیونکہ امریکہ کو مشرق وسطیٰ اور یوکرین میں بحران کا سامنا ہے۔

 علاج کے دوران پیچیدگیوں کے باعث دسمبر اور پھر جنوری میں عوام کے سامنے نہیں آئے تھے۔

پینٹاگون کے ترجمان پیٹ رائڈر کے مطابق: ’اس بار، اتوار کی سہ پہر ہسپتال بھیجے جانے کے تقریباً دو گھنٹے بعد عوام کو بتا دیا گیا اور ڈپٹی سیکرٹری دفاع کیتھلین ہکس نے مقامی وقت شام 5:00 بجے سے ٹھیک پہلے وزیردفاع کے ’امور اور فرائض سنبھال لیے۔‘

میری لینڈ ہسپتال کے والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر کے ڈاکٹر جان میڈوکس اور ڈاکٹر گریگوری چیسنٹ کے حوالے سے جاری ہونے والے تازہ ترین بیان میں کہا گیا: ’اس وقت یہ واضح نہیں ہے کہ وزیردفاع آسٹن کب تک ہسپتال میں زیر علاج رہیں گے۔‘

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.