Mashriq Newspaper

مسلم لیگ (ن) پی آئی اے کی سلیکٹڈ نجکاری کر رہی ہے، سلیم مانڈوی والا

پاکستان پیپلزپارٹی نے پاکستان ایئر لائنز کی نجکاری پر سوالات اٹھاتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) قومی ایئر لائن کو اپنے کسی چہیتے کو دینے کی کوششوں کا الزام لگادیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے مسلم لیگ (ن) لیگ پر پی آئی اے کو اپنے لوگوں کو بیچنے کے منصوبے کا الزام لگایا۔

انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر وفاقی وزیر سعد رفیق کی پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق اجلاس میں شرکت پر اعتراض کرتے ہوئئے کہا کہ نگران وفاقی وزیر نجکاری فواد حسن فواد نے ایک اجلاس بلایا جس سعد رفیق نے بھی شرکت کی، اگر سابق وفاقی وزیر اب بھی اجلاسوں میں شرکت کریں تو یہ شفاف نجکاری تو نہیں ہوگی، پی آئی اے کی نجکاری تو سلیکٹڈ نجکاری ہے۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ خدشہ ہے کہ اپنی پسند کے مطابق پی آئی اے بیچ دی جائے گی، نجکاری شفاف نہ ہوئی تو ہم اعتراض کریں گے، لوگ ایسی نجکاری کے خلاف عدالتوں میں بھی جائیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.