Mashriq Newspaper

گھی 65روپے فی کلو مہنگا ، نئی قیمت فی کلو 375روپے تک پہنچ گئی

کوئٹہ ( ایریا رپورٹر) گھی 65روپے فی کلو مہنگا ہو گیا ، نئی قیمت فی کلو 375روپے تک پہنچ گیا ،قیمت 316سے بڑھ کر 375تک ایک ہفتے میں پہنچ گیا ہے نگران حکومت صرف دو ہفتے اچھے گزریں اس کے بعد اشیاءخور نوش و دیگر چیزوں کی قیمتیںآسمانوں کو چھونے لگے ، حکام بالا نوٹس لیکر کارروائی عمل میں لائی جائے ، مشرق سروے ٹیم نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں کا تفصیلی سروے کیا جہاں دکانداروں نے گھی اور دیگر اشیاءکی قیمتیں بتائی جس کے مطابق گھی 65روپے فی کلو مہنگا ہوا تھا ، کوئٹہ کے غریب عوام نے نگران صوبائی حکومت سے اپیل کیا ہے کہ فوری طورپر اشیاءخورد نوش اور گھی کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے اقدامات کریں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.