Mashriq Newspaper

کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں یک دم 40 روپے فی کلو کا من مانا اضافہ

بلوچستان میں شوگر ڈیلرز نے چینی کی ریٹل قیمت میں 40 روپے فی کلو کا من مانا اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں چینی کی قیمت 40 روپے فی کلو اضافے کے بعد 180 روپے کی کلوتک پہنچ گئی ہے، اچانک قیمت بڑھنے کی وجہ سے عوام پریشان ہیں اور انہوں نے مقامی انتظامیہ سمیت نگراں حکومت نے قیمت میں استحکام کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب شوگر ڈیلرز نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ قلت کے باعث چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، سندھ اور پنجاب سے نیا اسٹاک نہ پہنچا تو چینی کی قیمت مزید بڑھے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.