Mashriq Newspaper

چین میں کوئلے کی کان میں دھماکا ، 10 کان کن ہلاک

چین میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 10 کان کن ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق حادثے میں 6 کان کن زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثہ چین کے وسطی صوبے ہینان میں پیش آیا۔

چینی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کوئلے کی کان میں دھماکا کان سے گیس کے غیرمعمولی اخراج کے باعث ہوا۔ دھماکے کے وقت کان میں 425 لوگ موجود تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.