Mashriq Newspaper

کراچی میں لاپتہ بلوچوں کیلیے احتجاج پر گرفتار 15 افراد ضمانت پر رہا

شہر قائد کے علاقے لیاری میں بلوچ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلیے مظاہرہ کرنے والے 35 میں سے 15  افراد کو عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے اسلام آباد میں لاپتہ افراد کے لیے مظاہرہ کرنے والے بلوچ یکجہتی کونسل سے اظہار یکجہتی کیلیے لیاری میں احتجاج کرنے والے 35 افراد کو گرفتار کیا تھا۔

حراست میں لیے گئے مظاہرین کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جج نے گرفتار 35 افراد میں سے 15 کو ضمانت پر رہا کرتے ہوئے 25 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں چاکیوڑہ پولیس نے 15 جبکہ کلاکوٹ تھانے نے 25 گرفتار افراد کو پیش کیا تھا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے 15 افراد کو ضمانت پر رہا کردیا، عدالت نے 25 افراد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ واضح رہے کہ لیاری میں جمعے کو لاپتہ افراد کی رہائی کیلئے احتجاج کیا گیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.