Mashriq Newspaper

ملک بھر میں آج سے مون سون کے نئے اسپیل کا آغاز

 اسلام آباد: ملک بھر میں آج سے مون سون کے نئے اسپیل کا آغاز ہو رہا ہے ، جس کا 17 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

موسم بدلتے ہی اسلام آباد، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کا امکان ہے۔

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمن نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر میں  مون سون کے نئے اسپیل سے متعلق پیش گوئی کے حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 13 سے17 جولائی کےدوران اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ اورلاہور میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو ن خوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔ ان علاقوں میں سیاحوں کو بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے محتاط رہنے کی درخواست کی جاتی ہے۔

شیری رحمٰن  نے کہا کہ آندھی، گرج چمک اور شدید بار شوں کے باعث کمزور انفرا اسٹرکچر جیسے کہ بجلی کے کھمبے، سولر پینل، کچے مکانات  وغیرہ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.