Mashriq Newspaper

فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف کیس سماعت کیلیے مقرر

 اسلام آبادفوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف کیس سپریم کورٹ نے سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بینچ فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل  کے خلاف کیس کی سماعت 18 جولائی کو کرے گا۔

واضح رہے کہ نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس پر فیصلے تک آرٹیکل 184 کی شق 3 کے تحت مقدمات سننے سے معذرت کی تھی اور جسٹس سردار طارق مسعود نے بھی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اس مؤقف کی تائید کی تھی۔

جسٹس منصور علی شاہ وفاقی حکومت کے اعتراض کے بعد بینچ سے الگ ہو گئے تھے۔

فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ اور اعتزاز احسن سمیت 4 درخواست گزاروں نے عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.