Mashriq Newspaper

حکومت کا نئی اور پرانی صنعتوں کو گیس کی بلاتعطل فراہمی کا فیصلہ

ملکی برآمدی شعبے کے لیے  بڑی خبر، حکومت نے نئی اور پرانی صنعتوں کو گیس کی  بلاتعطل فراہمی کا فیصلہ کرلیا۔ 

وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ نئے اور پرانے ایکسپورٹرز  کے لیے مقامی اور درآمدی گیس کی فراہمی سے متعلق فرق کو ختم کردیا گیا ہے۔

حکومتی فیصلے کے مطابق ٹیرف اسکیم کے تحت نئی صنعتوں کو بھی گیس کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے،  ٹیرف اسکیم کے تحت دو سال سے نئی صنعتوں کو گیس کی فراہمی رکی ہوئی تھی۔

 

گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس فیصلے سے برآمدی شعبوں کی پیداواری صلاحیت 100 فیصد تک ہوجائے گی  اور  گیس کی فراہمی سے ملکی برآمدات میں 3 ارب ڈالرز اضافے کی توقع ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.