Mashriq Newspaper

دوسرا ٹی20؛ کیویز کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست

نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی20 میچ میں پاکستان کو 21 رنز سے شکست دیکر 5 میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔

ہملٹن میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی، کیوی اوپنرز نے پاکستانی بالرز کیخلاف جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم 59 کے مجموعی اسکور پر نیوزی لینڈ کے اوپنر ڈیون کانوے 20 رنز بناکر عامر جمال کا شکار بنے۔

فن ایلن 5 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 41 گیندوں پر 74 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان کین ولیمسن 26 رنز بنا ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، اسکے بعد ڈیرل مچل 17، گلین فلپس 13، مارک چیپ مین 4 اور ایڈم ملنے صفر کے مہمان ثابت ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3، عباس آفریدی نے 2 جبکہ اسامہ میر اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی ٹیم 19.3 اوورز میں محض 173 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا اوپنر صائم ایوب ایک اور محمد رضوان 7 رنز بناکر وکٹ گنوابیٹھے تاہم فخر زمان اور بابراعظم نے 87 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی لیکن فخر 50 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے جبکہ بابراعظم نے 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 64 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، دیگر کھلاڑیوں میں افتخار احمد 4، اعظم خان 2، عامر جمال 9 اور شاہین شاہ آفریدی 22 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ایڈم ملنے نے 2 جبکہ ٹم ساؤتھی، مچل سینٹنر، ایش سودھی اور بین سیئرز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے ابتداء میں کنڈیشنز کا فائدہ اٹھا کر کیویز کے ٹاپ آرڈر کا شکار کریں۔

اس موقع پر کیوی کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ پلئینگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، میٹ ہنری کی جگہ مچل سینٹنر کی واپسی ہوئی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.