Mashriq Newspaper

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ

سونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتے کے روز بھی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 12 ڈالر کا اضافہ ہوگیا، جس سے نئی قیمت 2 ہزار 68 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

اسی طرح ملکی صرافہ بازاروں میں بھی ہفتے کے روز 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 950 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 2 لاکھ 17 ہزار 450 روپے ہو گئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 814 روپے بڑھنے سے ایک لاکھ 86 ہزار 428 روپے کی سطح پر آ گئی۔

 

سونے کی قیمتوں کے برعکس ملک میں ہفتے کے روز چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور چاندی فی تولہ 2650 اور فی 10 گرام 2271.94 روپے پر برقرار ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.