Mashriq Newspaper

اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری: شہید فلسطینیوں کی تعداد ساڑھے11ہزار ہوگئی

اسرائیل فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی پر  وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ 7 اکتوبر سے اس جنگی جرائم پر مبنی بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 11 ہزار 500 ہوگئی۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بمباری سے 29 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

ادھر دوسری جانب تل ابیب سے عرب میڈیا نے بتایا کہ جنوبی لبنان سے اسرائیلی علاقوں پر ٹینک شکن میزائلوں سےحملہ کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان سے داغے گئے متعدد میزائل کفر شوبا ڈسٹرکٹ کے علاقے رویسات العلم میں گرے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جنوبی لبنان کے سرحدی ٹاؤنز مرکبا اور حولا پر جوابی بمباری کی۔

دریں اثنا مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔

فلسطینی ہلال احمر کے مطابق اسرائیلی فورسز نے طولکرم کیمپ میں ایمبولنس کو گھیرے میں لے لیا۔ اسرائیلی فورسز نے ایمبولنس میں موجود زخمی کو گرفتار کرلیا۔

فلسطینی ہلال احمر کے مطابق طولکرم کیمپ کے اطراف میں انفرااسٹرکچر کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

فلسطینی ہلال احمر کے مطابق انفرااسٹرکچر تباہ ہونے سے ایمبولینسوں کو سخت دشواری کا سامنا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.