Mashriq Newspaper

کپل دیو بابر اعظم کی حمایت میں بول پڑے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری سابق کپتان کپل دیو بابر اعظم کی حمایت میں بول پڑے۔

ایک بیان میں کپل دیو نے کہا ہے کہ 6 مہینے پہلے یہی بابر اعظم ہی کپتان تھے جس نے پاکستان کی ٹیم کو نمبر ون بنایا۔

انہوں نے کہا کہ جب کوئی صفر رن بناتا ہے تو پبلک یہی کہتی ہے کہ اسے ڈراپ کر دو۔

کپل دیو کا مزید کہنا ہے کہ اگر کوئی اوسط درجے کا کھلاڑی بھی آ کر اچھی اننگز کھیلتا ہے تو سب اس کی تعریف کرتے ہیں۔

سابق بھارتی کپتان نے یہ بھی کہا کہ کسی کھلاڑی کو اس کی موجودہ پرفارمنس پر نہیں جانچنا چاہیے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.