Mashriq Newspaper

واٹس ایپ پر وائس چیٹ میں زیادہ افراد کو شامل کرنا ممکن

دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے کچھ عرصہ قبل متعارف کرائے گئے وائس چیٹ کو مزید بہتر کرتے ہوئے اسے بڑے گروپس تک رسائی دے دی۔

ابتدائی طور پر واٹس ایپ نے آزمائشی بنیادوں پر چند ماہ قبل متعارف کرایا تھا، بعد ازاں اسے ایپلی کیشن کا حصہ بنایا گیا تھا لیکن وائس چیٹ کو انتہائی کم گروپ صارفین کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا تھا۔

یعنی اب کوئی بھی صارف گسی بھی گروپ وائس چیٹ میں بیک وقت 32 سے 128 اکاؤنٹس کو شامل کر سکتا ہے۔

وائس چیٹنگ بلکل وائس کال کی طرح ہوتی ہے، یعنی صارفین اس میں پیغامات لکھنے کے بجائے آواز کی صورت میں بتائیں گے۔

تاہم یہ وائس کال سے مختلف بھی ہے، ایپلی کیشن انتطامیہ کے مطابق وائس چیٹ میں آواز بہتر اور صاف ہوتی ہے اور صارفین کو فون کو کال کی طرح پکڑنا نہیں پڑتا۔

وائس چیٹ جیسے ہی کوئی اسٹارٹ کرے گا تو گروپ میں شامل دوسرے صارف کو اگرچہ نوٹی فکیشن جائے گا لیکن اس کے پاس کال نہیں جائے گی۔

وائس چیٹ میں نوٹی فکیشن موصول ہونے کے بعد بھی اگر کوئی فرد شامل نہیں ہونا چاہے تو اسے موصول شدہ سیشن چیٹ ختم ہوتے ہی بند ہوجائے گا یا پھر اس کا سیشن خودکار طور پر 60 منٹ بعد ختم ہوگا۔

وائس چیٹ شروع ہوتے ہی صارفین میسیج میں موصول ہونے والے نوٹی فکیشن کے ببل کو کلک کرکے چیٹ کا حصہ بن سکیں گے جب کہ چیٹ کا حصہ نہ بننے کی خواہش رکھنے والے افراد کے پاس اسے رجیکٹ کرنے کا آپشن بھی ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.