Mashriq Newspaper

فیس بک میسینجر میں میسیج کو ایڈٹ کرنے کا فیچر پیش

دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ ’فیس بک‘ نے اپنے میسینجر کو واٹس ایپ کی طرح اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ کرنے سمیت اس میں ایڈٹ کا فیچر بھی پیش کردیا۔

اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن فیچر اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ بھیجی گئی چیزوں کو آپ اور وہ شخص پڑھ یا سن سکتا ہے جس سے آپ بات چیت کر رہے ہوں۔ ایسی چیٹس یا چیزوں اور مواد تک کسی تیسری پارٹی یعنی خود اس کمپنی کو بھی رسائی نہیں ہوتی، جس پر آپ رابطہ کر رہے ہوتے ہیں۔

ماضی میں بھی فیس بک میسینجر پر اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کو پیش کیا گیا تھا لیکن اس وقت اسے آپشنل رکھا گیا تھا لیکن اب اسے ڈفالٹ بنا دیا گیا ہے، یعنی اب از خود میسینجر کی ہر چیٹ محفوظ ہوگی اور اس تک فیس بک کو بھی رسائی نہیں ہوگی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.