Mashriq Newspaper

بائیڈن انتظامیہ کے اہلکاروں کا وائٹ ہاؤس کے باہر فلسطین کے حق میں احتجاج

بائیڈن انتظامیہ کے اہلکاروں نے وائٹ ہاؤس کے باہر فلسطین کے حق میں احتجاج کیا۔

مظاہرین نے امریکی صدر سے غزہ میں مستقل جنگ بندی کی حمایت کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے’صدر بائیڈن، آپ کا عملہ جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے‘ کے بینر اٹھا رکھے تھے۔

شرکا نے اپنی شناخت چھپانے کیلئے چشمے اور ماسک پہن رکھے تھے، مظاہرین نے وائٹ ہاوس کے باہر شمعیں بھی روشن کیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مستعفی اہل کار جوش پال نے مظاہرے کی قیادت کی، جوش پال نے اسرائیل نواز پالیسوں پر امریکی محکمہ خارجہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.