Mashriq Newspaper

اسرائیل فلسطین تنازع کے آغاز کے بعد پہلی بین الاقوامی صحافی کا دورۂ غزہ

اسرائیل اور فلسطین تنازع کے آغاز کے بعد پہلی بین الاقوامی صحافی نے غزہ کا دورہ کیا ہے۔

امریکی نیوز چینل سی این این کی رپورٹر نے غزہ میں اسرائیلی بربریت کا آنکھوں دیکھا حال بتایا ہے۔

رپورٹر کلیریسا وارڈ متحدہ عرب امارات کی میڈیکل ٹیم کے ساتھ غزہ پہنچی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ غزہ کی تباہی پریشان کن اور تکلیف دہ ہے، غزہ میں ہولناکیاں جاری ہیں، ہم تو بہت آرام دہ صورتحال میں ہیں۔

امریکی رپورٹر نے کہا ہے کہ غزہ کے لوگوں کی تکلیفوں کا اندازہ لگانا بہت مشکل ہے، اسپتال بچوں اور خواتین سے بھرا ہوا ہے اور یہاں داخل زخمیوں کے جسم بری طرح جھلسے ہوئے ہیں۔

غزہ کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے امریکی خاتون رپورٹر کی آواز بھی بھر آئی۔

امریکی خاتون رپورٹر نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال میں موجود چھوٹے اور یتیم بچوں کو یہ بھی معلوم نہیں کہ جنگ کیا ہے، اماراتی فیلڈ اسپتال پہنچے تو قریب ہی زوردار دھماکا ہوا اور تھوڑی دیر بعد زخمی لائے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک شدید زخمی بچہ اسپتال پہنچایا گیا جس کی آدھی ٹانگ غائب تھی، زخمی بزرگ کو دیکھا جس کا پاؤں لٹک رہا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.