Mashriq Newspaper

ہم غلط راہ پر ہیں، کوچز کو پلئیرز کی غلطیاں ٹھیک کروانا ہوں گی، ظہیر عباس

ایشین بریڈمین ظہیر عباس نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کچھ ٹیکنیکل غلطیاں کر رہی ہے، پروفیشنلی ہم غلط راہ پر ہیں، کوچز کو پلئیرز کی ان غلطیوں کو ٹھیک کرنا ہوگا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف غلطیاں ہوئی ہیں، ان پر قابو پانا ہوگا۔ جب تک اچھے کیچز نہیں پکڑیں گے، اچھی فیلڈنگ نہیں کریں گے، میچ نہیں جیت سکتے۔

ایشین بریڈمین نے کہا کہ کپتانی کے تجربے کرنے میں کوئی نقصان نہیں، کپتان کوئی بھی بن جائے ٹیم اچھی پرفارمنس دے گی تو رزلٹ اچھا آئے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.