Mashriq Newspaper

حجاز کے پہاڑ سرد ہواؤں کو مکہ تک پہنچنے سے روکتے ہیں، ماہر موسمیات

مکہ مکرمہ کی سردیوں میں بھی گرم رہنے کی وجہ بتاتے ہوئے ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ حجازکے پہاڑ سرد ہواؤں کو مکہ تک پہنچنے سے روکتے ہیں۔

سعودی عرب کی القصیم یونیورسٹی کے ماحولیات کے سابق پروفیسر اور سعودی ویدر اینڈ کلائمیٹ سوسائٹی کے نائب صدر عبداللہ المسند نے سردیوں میں مکہ مکرمہ کے علاقے کی گرمی کا سبب بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی وجہ کئی جغرافیائی اور موسمی عوامل ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے سوشل میڈیا ”ایکس“ پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ سردیوں میں مکہ کی گرمی کا ایک سبب حجاز کے پہاڑوں کی طرف سے بڑی پہاڑی رکاوٹوں کی موجودگی ہے، جو شمال اور مرکز سے آنے والی سرد ہواؤں کو مکہ تک پہنچنے سے روکتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.