Mashriq Newspaper

مقبوضہ کشمیر میں بس حادثے کا شکار، 30 افراد ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں ایک مسافر بس پہاڑی سڑک سے نیچے کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور دیگر 25 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ سری نگر سے تقریباً 200 کلو میٹر دور دراز کے علاقے ڈوڈا میں پیش آیا۔

سینئر پولیس افسر سنیل گپتا نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ ڈرائیور کی غفلت سے پیش آنے والے حادثے میں 30 مسافر ہلاک ہو گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسافر بس پہاڑ سے تقریباً 250 میٹر (800 فٹ) کی گہرائی میں جاگری، حادثے میں 25 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.