Mashriq Newspaper

روس کا بھارت کے ساتھ اینٹی ایئر کرافٹ میزائل فراہم کرنے کا معاہدہ

روس نے بھارت کے ساتھ ایگلا-ایس ہینڈ ہیلڈ اینٹی ایئر کرافٹ میزائل فراہم کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دیے۔

روس کی سرکاری نیوز ایجنسی ’طاس‘ نے اسلحہ برآمد کرنے والی سرکاری کمپنی کے افسر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ماسکو نے لائسنس کے تحت بھارت میں ہتھیار کی پیداوار کی منظوری دے دی۔

ایگلا-ایس ایک پورٹیبل دفاعی سسٹم (مین پیڈز) ہے، جسے ایک فرد یا عملہ دشمن کے طیارے کو گرانے کے لیے فائر کیا جاسکتا ہے۔

طاس نے بتایا کہ ریاستی اسلحہ برآمد کرنے والے روزون بورون ایکسپورٹ کے سربراہ الیگزینڈر میخییف نے کہا کہ ہم پہلے ہی بھارتی پرائیوٹ کمپنی کے ساتھ متعلقہ دستاویز پر دستخط کر چکے ہیں اور اب ہم بھارت میں ایگلا-ایس مین پیڈز کی پیداوار کی تیاری کر رہے ہیں۔

بھارت دنیا کا سب سے بڑا اسلحہ درآمد کرنے والا ملک ہے اور یوکرین جنگ کی وجہ سے روس اپنی فوج کی ساکھ کو پہنچنے والے نقصان کے باوجود اس کا سب سے بڑا سپلائر ہے، جہاں روس کو ایک چھوٹی لیکن مغربی ہتھیاروں سے لیس فوج کے ہاتھوں متعدد ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.