Mashriq Newspaper

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول کا معاہدہ طے، 70 کروڑ ڈالر ملیں گے

پاکستان اور آئی  ایم ایف کے درمیان  مذاکرات کامیاب  ہوگئے ہیں  جس کے بعد قرض کی اگلی قسط ملنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے  درمیان پالیسی سطح  کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو 71 کروڑ ڈالر  کی قسط کی ادائیگی کی راہ ہموارہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹرنے نگراں وزیراعظم کو مذاکرات کی کامیابی سے آگاہ  کردیا ہے اور جائزہ مشن نے رپورٹ آئی ایم ایف بورڈ میں پیش کرنے کی یقین دہانی بھی کرادی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو 71  کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کی ادائیگی کی حتمی منظوری آئی ایم ایف بورڈ دے  گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.