Mashriq Newspaper

عراق پر ایران کے میزائل حملے، امریکا کا اظہار مذمت

امریکا نے ایران کے پاسداران انقلاب کی جانب سے عراق کے نیم خودمختار شہر اربیل میں بیلسٹک میزائلوں حملوں کی مذمت کردی ہے۔

ایرانی حملے کے نتیجے میں کردستان کےمشہورکاروباری شخصیت سمیت 4 شہری جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے ہیں جس کے بعد کئی مقامات پر آگ بھی بھڑک اٹھی تھی۔

امریکا نے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ عراق کی خود مختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرتے ہیں ساتھ ہی امریکی حکام نے بتایا کہ حملے میں کسی امریکی تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا گیا اور نہ ہی کوئی امریکی جانی نقصان ہوا ہے۔

دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کردستان کے علاقے میں اسرائیل کے جاسوسی ہیڈ کوارٹرز پر حملہ کیا، ایلیٹ فورس نے کہا کہ انہوں نے شام میں بھی داعش کے خلاف حملہ کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.