Mashriq Newspaper

بھارتی نژاد امیدوار امریکی صدارتی الیکشن کی دوڑ سے باہر؛ ٹرمپ کی حمایت کردی

ریپبلکن پارٹی سے صدر کے الیکشن کے لیے ٹکٹ کے امیدوار بھارتی نژاد بزنس مین وویک رام سوامی ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں دستبردار ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی نژاد امیدوار امریکی صدارتی انتخابات کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ انھوں نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کردیا۔

ریاست آئیووا میں ریپبلکن پارٹی کے ممکنہ امیدوار کے لیے ہونے والی رائے شماری میں بھارتی نژاد امریکی تاجر رام سوامی تقریباً 7.7 فیصد ووٹ حاصل کر کے چوتھے نمبر پر رہے تھے جب کہ ٹرمپ 56 فیصد ووٹ لیکر فاتح تھے۔

آئیووا کاکس میں ٹرمپ کی فتح کے بعد بھارتی نژاد وویک رامسوامی الیکشن مہم سے دستبردار ہوگئے اور ٹرمپ کی حمایت کردی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.