Mashriq Newspaper

بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم سرد و خشک مغربی اضلاع میں ابر آلود رہے گا

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا تاہم مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ، سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ اور تربت میں کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں جیوانی اور گوادر میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.