Mashriq Newspaper

پاکستان سے سیریز: انگلش کھلاڑی آئی پی ایل ادھوری چھوڑ گئے

انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے اپنے اہم پلیئرز کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے واپس بلا لیا ہے۔

دوسری جانب آئی پی ایل چھوڑ کر جانے پر بھارتی ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر سیخ پا ہو گئے اور کہا کہ جو کھلاڑی آئی پی ایل چھوڑ کر واپس جا رہے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے، ان پر جرمانے کئے جائیں، فرنچائز کو معاہدے کرنے سے پہلے نظرثانی کی ضرورت ہے جو کرکٹرز لیگز کو ادھورا چھوڑ رہے ہیں ان کے معاہدوں کو ختم کیا جائے۔

سنیل گواسکر نے دعویٰ کیا کہ کرکٹ بورڈز کو آئی پی ایل کے باعث 10 فیصد کمیشن ملتا ہے جو کوئی اور لیگ ادا نہیں کرتی، اگر سیریز کیلئے کھلاڑی آئی پی ایل چھوڑ رہے ہیں تو بورڈز پر بھی جرمانہ کیا جانا چاہیے، بی سی سی آئی بورڈز کو خطیر رقم ادا کرتا ہے لیکن اس کے بدلے ہمیں کیا ملتا ہے؟۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.