Mashriq Newspaper

اسرائیل کی حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کے گھر پر بمباری؛ ویڈیو بھی وائرل کردی

اسرائیل نے حماس کے سربراہ اور غزہ کے وزیراعظم اسماعیل ہنیہ کے گھر کو فضائی حملے میں مکمل طور پر تباہ کردیا جب کہ جارحیت پسند اسرائیلی فوج نے اس سفاکانہ عمل کی ویڈیو بھی شیئر کردی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی ڈیفنس فورسز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک گھر پر فضائی حملہ ہوتے دکھایا گیا ہے۔ بمباری میں وہ گھر سیکنڈوں میں ملبے کا ڈھیر بن جاتا ہے۔

اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے دعویٰ کیا کہ 162 ویں ڈویژن میں 215 ویں فائر بریگیڈ نے لڑاکا طیاروں سے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے گھر پر حملہ کرکے تباہ کردیا جو دہشت گردی کے مرکز کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.