Mashriq Newspaper

جوبائیڈن نے پاکستانی کو امریکی وفاقی اپیل کورٹ کا پہلا مسلم وکیل نامزد کردیا

امریکی صدر جوبائیڈن نے کراچی سے تعلق رکھنے والے عدیل منگی کو وفاقی اپیل کورٹ میں وکیل نامزد کردیا اس طرح وہ اس عہدے پر پہنچنے والے پہلے امریکی مسلمان بن جائیں گے۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق صدر جوبائیڈن کی جانب سے عدیل منگی کی بطور وفاقی اپیل کورٹ وکیل نامزدگی کی منظوری سینیٹ نے دینی ہوگی جس میں حکمراں جماعت کی اکثریت ہونے کے سبب یہ مرحلہ بھی بآسانی طے ہوجائے گا۔

پاکستانی نژاد عدیل منگی کو امریکی صدر نے فلاڈیلفیا میں 3rd سرکٹ کے لیے امریکی عدالت برائے اپیل کے لیے نامزد کیا گیا اور ان کے ساتھ دیگر 7 عدالتی نامزدگیاں بھی کی گئیں۔

اعلیٰ تعلیم یافتہ عدیل منگی ہارورڈ لا اسکول اور آکسفورڈ سے فارغ التحصیل ہیں۔ ٹرمپ دور میں مذہبی آزادی کے مقدمات کی سرگرمی سے پیروی کرتے رہے ہیں اور اِس وقت قانونی فرم پیٹرسن بیلکنپ ویب اینڈ ٹائلر ایل ایل پی میں پارٹنر بھی ہیں۔

علاوہ ازیں عدیل منگی  نیویارک کی مسلم بار ایسوسی ایشن، نیویارک کی لیگل ایڈ سوسائٹی اور مسلمز فار پروگریسو ویلیوز کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں۔

پاکستانی نژاد وکیل لنکنز ان کی معزز سوسائٹی کے رکن ہونے کے ساتھ ساتھ الائنس آف فیملیز فار جسٹس کے ایڈوائزری بورڈ کے رکن بھی ہیں۔

خیال رہے کہ دو سال قبل جوبائیڈن نے وفاقی ضلعی عدالت میں بھی پہلے مسلم زاہد قریشی کو نامزد کیا تھا وہ بھی پاکستانی نژاد ہیں اور وفاق کی ضلعی عدالت میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.