Mashriq Newspaper

زرمبادلہ کے ذخائر میں 11 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی کمی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ساڑھے گیارہ کروڑ ڈالرز کی کمی ہوئی ہے۔

قومی مرکزی بینک نے 10 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کی رپورٹ جاری کی، جس میں بتایا کہ ہے کہ 10 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری زخائر 11 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کم ہوگئے۔

ساڑھے گیارہ کروڑ ڈالرز کمی کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 7 ارب 39 کروڑ 67 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے جبکہ مجموعی ذخائر کی مالیت 12 ارب 53 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 13 کروڑ 88 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.