Mashriq Newspaper

پی ٹی آئی کو خیرباد؛ ہمایوں اختر خان کی استحکام پارٹی میں شمولیت

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ہمایوں اختر خان نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  9 مئی واقعات کے بعد پارٹی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔ 

جہانگیر ترین اور علیم خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں جو قصور وار ہیں پاکستان کی عدالتیں انہیں ضرور سزا دیں جبکہ جو بے گناہ ہیں انہیں گھروں کو جانے دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی پی پی کی قیادت کا پی ٹی آئی کو بنانے میں اہم کردار رہا ہے،نوجوانوں میں جو مایوسی ہے وہ پی ٹی آئی کی طرف دیکھ رہے تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.