Mashriq Newspaper

پسنی؛ پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی میں 8 ارب سے زائد کی چرس برآمد

پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے ضلع پسنی میں کارروائی کے دوران 8 ارب روپے سے زائد کی 1755 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔

ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈزکے مطابق خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ پسنی سے بھاری مقدارمیں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز کے کمانڈرنے موبائل گشت پارٹیاں تشکیل دے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا اور دوران تلاشی پسنی کے علاقے کولانچ کے پہاڑوں میں چھپائی گئی 1755 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.