Mashriq Newspaper

امریکا کی ایران کو نئی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی

امریکا نے دھمکی دی ہے کہ آنے والے دنوں میں وہ ایران پر مزید پابندیاں عائد کرے گا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس سے ایران کی تیل کی برآمدات کم ہوجائیں گی۔

ان خیالات کا اظہار امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اجلاس کے موقع پر ایک نیوز کانفرنس میں کیا۔ جینٹ ییلن نے بتایا کہ ان پابندیوں کا مقصد ایران کی دہشت گردوں کی مالی معاونت کو روکنا ہے۔

امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ واضح طور پر ایران اب بھی کچھ ممالک کو تیل کی برآمدات جاری رکھے ہوئے ہے اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی ممکنہ طور پر دہشت گردوں کی مالی معاونت میں استعمال ہوسکتی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.