Mashriq Newspaper

انسٹاگرام نے صارفین کے لیے نئے فلٹر متعارف کرا دیے

ویڈیو اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام حالیہ دنوں میں تیزی کے ساتھ تبدیلیاں متعارف کرائی جارہی ہیں جن میں زیادہ تر کا تعلق کونٹینٹ شیئرنگ سے ہے۔

البتہ، گزشتہ روز میٹا کی ذیلی کمپنی نے اپنی توجہ تخلیقی آلات پر واپس لاتے ہوئے عرصے بعد نئے فلٹرز متعارف کرائے ہیں۔ میٹا کی ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ رنگوں کی باریک ایڈٹ سے  لے کر بامعنی اسٹائلز کے آپشنز تک یہ اپ ڈیٹس صارفین کو اپنی پوسٹ کے لیے متعدد انداز کو آزمانے کے لیے آسانی پیدا کریں گی۔ ہمیشہ کی طرح صارفین کسی بھی فلٹر کی شدت کو ایک سلائیڈر کی مدد سے کم یا زیادہ کر سکتے ہیں۔ لیکن پہلی بار کچھ ایسے فلٹر بھی متعارف کرائے گئے ہیں جو اصل تصویر میں صرف رنگ اور ٹون کے بجائے واضح تبدیلیاں کریں گے۔ انسٹاگرام کی جانب سے ان فلٹرز کے متعارف کرائے جانے کا مقصد صارفین کو اپنی تصاویر ایڈٹ کرنے کے لیے کہیں اور جانے نہ دینا ہے۔  نئی اپ ڈیٹس میں ریلز کے حوالے سے بھی مزید بہتریاں شامل ہیں۔

انسٹاگرام کا کہنا ہے کہ پلیٹ فارم انفرادی کلپس کو اسکیل (ویڈیو کی ریزولوشن میں تبدیلی) کرنے، تراشنے اور گھمانے کی صلاحیت پر کام کر رہا ہے اور جلد ہی ’ان ڈو‘ اور ’ری ڈو‘ بٹن بھی شامل کر دیے جائیں گے۔  کمپنی نے مزید بتایا کہ انگریزی کی 10 نئی ٹیکسٹ ٹو اسپیچ آوازوں کے ساتھ کچھ نئے فونٹ بھی ایپ کا حصہ بنائے جانے والے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.